’’ستھرا پنجاب ‘‘اوکاڑہ میں اپنی طرز کی پہلی،منفرد،جدید ڈمپنگ سائٹ کا فتتاح

30 نومبر ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ستھرا پنجاب ‘‘وژن کے تحت اوکاڑہ میں اپنی طرز کی پہلے اور منفرد 80 کنال ایریا پر مشتمل جدید ڈمپنگ سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔جوائنٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی کے تحت پنجاب کا پہلا منصوبہ ہے۔ اوکاڑہ کا اگلے دس کے لئے سالڈ ویسٹ ڈسپوزل کا مسئلہ حل ہوگیا۔وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق اگلے مرحلے میں ویسٹ سیگریگیشن پلانٹ لگایا جائیگا جس سے ڈمپنگ سائٹ کی لائف دگنی ہوگی اور کوڑا ری سائیکل کیا جاسکے گا جس سےماحول کو فائدہ ہوگا۔ یہ ڈمپنگ سائٹ 5ایکڑ پر بنائی گئی ہے جس کو ساتھ موجود مزید 5ایکڑ زمین تک توسیع دی جائیگی۔ رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 6/4 ایل میں پنجاب میں اپنی طرز کی پہلی اور نئی تیار شدہ ڈمپنگ سائیٹ کا افتتاح کردیا ، تقریب کے شرکا نے کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کے عملی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔