لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ انڈر ٹرائل سزا یافتہ قیدیوں کی ایک سے دوسری جیل منتقلی کے حوالے سےپاکستان پرزنز رولز 1978 کے رول 158 پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔پہلی مرتبہ جیلوں کے ریجنل ڈی آئی جیز کو انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع میں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا اختیار تفویض ہوا ہے۔پاکستان پرزنز رولز 1978کے رول 158 کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے پاس پہلے سے ہی عام قیدیوں بشمول عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو ایک سے دوسری جیل منتقل کرنے کا اختیار ہے جبکہ ہوم سیکرٹری کو سزائے موت پانے والے قیدیوں کی منتقلی کا اختیار حاصل ہے۔ تاہم انتظامی اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دونوں حکام اپنے اختیارات کا مکمل استعمال نہیں کر تے رہے۔محکمہ داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے سفارشات میں یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب بھر کی سنٹرل جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدی کم اور گنجائش زیادہ ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ بہت سے قیدیوں کو پہلے ہی عارضی طور پر ان کے آبائی اضلاع کی جیلوں میں 90 دنوں کے لیے شفٹ کر دیا جاتا ہے،جس نے "سفارش کلچر" کو تقویت دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی کمیٹی کی سفارشات میں قیدیوں کو ان کے آبائی اضلاع سے باہر منتقل کرنے کے لیے ایک منظم ٹائم لائن متعین کی گئی ہے اور مختلف زمروں کے قیدیوں کے لیے مخصوص قوانین کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں ناقص طرز عمل کے حامل، بزرگ قیدی، اور سنگین جرائم کے مرتکب افراد شامل ہیں۔رول 158پر عملدرآمد کرتے ہوئے لمبی سزا پانے والے قیدی جو پہلے ہی اپنی سزا کا کم از کم نصف حصہ کاٹ چکے ہیں کی کسی بھی معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے کو ان کے آبائی اضلاع میں یا اس کے آس پاس کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ منتقلی کا یہ عمل پہلے مرحلے کے لیے دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ محکمہ داخلہ کی نئی ہدایات میں ایک اہم خصوصیت 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو ان کے آبائی ضلع کی جیلوں میں فوری طور پر منتقل کرنا ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی سزا میں کتنا وقت باقی ہے۔ قانون کے مطابق اس کا فائدہ صرف ان عمر رسیدہ قیدیوں کو ہوگا جو شناختی کارڈ، میٹرک کا سرٹیفکیٹ، یا دیگر قابل اعتماد دستاویزات سے اپنی عمر کا ٹھوس ثبوت فراہم کر سکتے ہوں گے۔نئی ہدایات میں یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ غیر تسلی بخش طرز عمل کے حامل قیدی جن کو ایک سال کے اندر تین یا اس سے زیادہ سزائیں ملی ہوں ، جب تک ان کے رویے میں بہتری نہیں آتی انہیں ان کے آبائی ضلع کی جیلوں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباداتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہد ہ سامنے آگیا ۔اتحاد تنظیمات...
اسلام آ باد مدارس بل کی منظوری میں تاخیری حربے بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
لاہورجعلساز نادرا کے نام پر تمام تر دستاویزاتی سہولیات گھر کی دہلیز پر دینے کی آڑ میں ڈیٹا حاصل کرنے لگے،...
اسلام آباد جیسا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے امید افزا اشارے دکھا رہی ہے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں...
کراچیسینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے تحفظات پر مذاکرات کرنے کیلئے...