اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سرکاری افسر بننے کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارتِ دفاع اور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 16 سے 18 کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےوزارتِ ہوابازی کے تحت ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس میں گریڈ 16 کی انسپکٹر کی آسامیوں، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر کے تحت انسپکٹر کسٹمز/انٹیلیجنس آفیسر کی گریڈ 16 کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت سویلین اسٹور آفیسر، کورپس آف ای ایم ای کی گریڈ 17 کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹس/گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ کے تحت لائبریرین (فیمیل) کی گریڈ 16 کی اسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت نیول ہیڈ کوارٹرز کی گریڈ 17 کی جونیئر سائنٹیفک آفیسر کی اسامیوں اور گریڈ 16 کی اسسٹنٹ مینیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نیول ہیڈ کوارٹرز کی اسامیوں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 17 کی اسٹاف ویلفیئر آفیسر، انسٹرکٹر (انگریزی) اور گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے در خواستیں طلب کر لی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو آئندہ ماہ 16 دسمبر 2024 تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباداتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہد ہ سامنے آگیا ۔اتحاد تنظیمات...
اسلام آ باد مدارس بل کی منظوری میں تاخیری حربے بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
لاہورجعلساز نادرا کے نام پر تمام تر دستاویزاتی سہولیات گھر کی دہلیز پر دینے کی آڑ میں ڈیٹا حاصل کرنے لگے،...
اسلام آباد جیسا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے امید افزا اشارے دکھا رہی ہے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں...
کراچیسینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے تحفظات پر مذاکرات کرنے کیلئے...