اسلام آباد ( فاروق اقدس ، ماریانہ بابر)اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں،حکومت کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ، پاکستان اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیمیں چیمپئن ٹرافی میں شرکت کریں گی، ہم سمجھتے ہیں کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے،ہم نے یہی بات آئی سی سی سے کہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر کوئی ویزا اجراء یا سفر کی ممانعت نہیں تاہم کچھ پابندیاں ضرور ہیں جن پر بات چیت جاری ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران مشہد کو دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے احتجاج کے دوران گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران کے دورے کے دوران وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کرینگے وہ مشرق وسطی میں علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی مخاصمتوں پر پاکستان کے تحفظات کا اعادہ کرینگے۔انہوں نے کہا پاکستان لبنان میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداد پر عملدرآمد کا کہتا ہے، ہم لبنان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یہ جنگ بندی تنائو میں کمی اور خطے میں ایک بڑے تنازع سے بچنے کیلئے اہم قدم ہے، ہم غزہ میں نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں چار شہریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کے باعث کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
کراچی امریکہ اور ایران جنگ خاتمے کے لیے معاہدے کے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے۔ فریقین کی بڑے اختلافات کم کرنے...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر ایک چینی جاسوس سیٹلائٹ حاصل کیا جس نے...
کراچی کولمبیا یونیوسٹی کے پروفیسر اور معروف ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری سکس نے۔ ایران کشیدگی، ناکام...
ریاض سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر نئی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق...
انقرہ صدرِ جمہوریہ ترکیہ اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے چیئرمین رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمان میں اپنی...
ّاقوام متحد ہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے استعمال کو عالمی سطح پر عدم فعالیت کی...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری،نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک مقرر،...
کراچی ٹرمپ برطرفی، ڈیمو کریٹ پارٹی ارکانِ کانگریس کا کمیشن بنانے کا مطالبہ، تجویز دی گئی ہے کہ خصوصی کمیشن...