کراچی/اسلام آباد ( نمائندگان جنگ )یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی یورپ کے لیے عائد پروازوں پر پابندی ختم کردی‘ ایاسا کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔ ایاسانے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او( تھرڈکنٹری آپریٹرز )اتھورائزیشن جاری کردیا ۔ ایاساترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میںکہاہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد مکمل بحال ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستانی حکام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ویلڈن کہا‘یورپی سفیر کا کہناتھاکہ پروازیں معطل کرنے کی طرح پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی سیاسی نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیاہے‘ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی ‘ سب سے پہلے پیرس کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اوریہ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا‘اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج تاریخی دن ہے’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بھی آسانی ہوگی‘یورپ کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہوجائے گا‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پابندی ختم ہونے پر وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور ان کی پوری ایوی ایشن/پی آئی اے ٹیم کوخصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاموشی سے محنت کرو‘ تمہاری کامیابی خودبولے گی‘الحمدللہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری اورقوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے‘پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے‘اس سے یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئرلائن پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے‘ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی‘سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلام آباد ایران امریکہ مزاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے سے متعلق دیر سے آگاہ کیا گیا جس پر صہیونی ریاست...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری،تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے آخری ہفتے ہو گا جس میں...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا ،ایران امریکہ مذاکرات کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےقرضوں کے سارےریکارڈٹوٹ گئے۔مرکزی حکومت کےقرضےبڑھ کرنئی بلند ترین سطح اناسی...