احتجاجی تحریک معطل کر دی جائے، شاہ محموداعجاز چودھری ، یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ محمود الرشید کا قیادت کے نام اہم خط

30 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں اسیر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے قیادت کے نام اہم خط لکھا ہے ۔خط میں قیادت کو پیغام دیا ہے کہ سردست احتجاجی تحریک معطل کر دی جائے ۔ 27 نومبر اسلام آباد کے قتل عام پر ملک گیر سوگ کا اعلان کیا جائے ۔ پورے ملک میں گلی محلوں ، وارڈ ، یونین کونسل کی سطح پر تعزیتی اجلاس منعقد اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے ۔