سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سے متعلق آئینی بنچ کی تشکیل، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6دسمبرکوطلب

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے 9 مئی2023 کی دہشتگردی میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق مقدمہ کی سماعت کیلئے آئینی بینچ تشکیل دینے کیلئے 6دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بنچ میں شمولیت پر غور ہوگا،یاد رہے کہ آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ اے ملک کی جگہ نئے جج کی شمولیت کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا،دوسری جانب اسی روز ہی پشاور اور سندھ کی ہائی کورٹوں میں خالی نشستوں پر ایڈیشنل ججوں تقرری کیلئے بھی اجلاس منعقد ہوگا ۔