بانی پی ٹی آئی سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں ہے ، ملاقات کرانے کےمجاز نہیں ،جیل انتظامیہ

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی ،جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹائون پولیس کی تحویل میں ہے ، لہٰذا جیل انتظامیہ ملاقات کرانے کی مجاز نہیں ،ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی حکم لے کر ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین جیل پہنچے مگر ملاقات نہ کرائی گئی ۔