راولپنڈی(جنگ نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-چین فوجی مشق وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ارمی چیف نے پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "وارئیر-8" کے شرکا سے ملاقات کی جہاں آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور اس کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے مشق کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔ اس سے قبل این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی نے کیا۔
اسلام آباداتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہد ہ سامنے آگیا ۔اتحاد تنظیمات...
اسلام آ باد مدارس بل کی منظوری میں تاخیری حربے بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
لاہورجعلساز نادرا کے نام پر تمام تر دستاویزاتی سہولیات گھر کی دہلیز پر دینے کی آڑ میں ڈیٹا حاصل کرنے لگے،...
اسلام آباد جیسا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے امید افزا اشارے دکھا رہی ہے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں...
کراچیسینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے...
اسلام آبادعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے تحفظات پر مذاکرات کرنے کیلئے...