آپریشنل وجوہات، کراچی سے لاہور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد کی 7 پروازیں منسوخ، 55 میں تاخیر

30 نومبر ، 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اپریشنل وجوہات کی بنا پر جمعہ کو کراچی سے پی آئی اے کی لاہور اسلام اباد کوئٹہ سمیت 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 55 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 303، 341 کراچی کوئٹہ کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 کراچی ملتان کی پرواز پی کے 330 اور کراچی اسلام اباد پی کے 370 منسوخ کی گئیں جبکہ لاہور سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 منسوخ کی گئی۔ اسلام اباد ایئرپورٹ سے کراچی کی 3 پروازوں سمیت 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کراچی کی لاہور کی تین پروازوں سمیت 10 پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ملتان پشاور کوئٹہ اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کی 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں لاہور ایئرپورٹ کی 7 پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔