6 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے ،علی زمان بہاولپور سے لاہور ہائیکورٹ تعینات

30 نومبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 6 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کر صفحدئیے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار علی زمان کا جوڈیشل برانچ بہاولپور سے ٹربیونلز اینڈ کوارڈینیشن پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ،ایڈیشنل رجسٹرار محمد شہباز ٹربیونلز اینڈ کوارڈینیشن لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل برانچ بہاولپور ،ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف کا ایچ آر برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ ،ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر کا پروکیورمنٹ برانچ سے ایچ آر برانچ ،ایڈیشنل رجسٹرار سجاد احمد کا آڈٹ برانچ سے بلڈنگ اینڈ مینٹیننس برانچ اورایڈیشنل رجسٹرار مرزا انعام اللہ بیگ کا بلڈنگ اینڈ مینٹیننس برانچ سے آڈٹ برانچ تبادلہ کردیا گیا ۔