نوشکی، تعمیراتی کیمپ پر حملہ، لیویز چیک پوسٹ، کیمپ نذر آتش، 6 مزدور ساتھ لے گئے

30 نومبر ، 2024

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں ) نوشکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کردیا، لیویز کی چیک پوسٹ اور کیمپ نذر آتش کردیا، 6 مزدوروں کو ساتھ لے گئے، مسلح افراد نے زرین جنگل میں حملہ کیا، اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا، سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ اور تعمیراتی کیمپ پر حملہ کردیا اور وہاں موجود لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے کیمپ کو نذر آتش کردیا ۔ حکام کے مطابق مسلح افراد چھ مزدوروں ، لیویز اہلکاروں کی تین رائفلز بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے مزدوروں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔