اسلام آباد (آئی این پی) وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لیگا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے مہنگا سستامال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
کراچی جلد بازی کا امریکا ایران معاہدہ نئے بحران کو جنم دے سکتا ہے، اتحادیوں کو خدشہ، سفارتکاروں کا کہنا ہے...
کراچی سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہیں گے کہ ایران کو مزید ڈرائیں، صدر...
کراچی ٹرمپ کی ایران پالیسی پر تنقید میں اضافہ، ماہرین نے مذاکراتی ٹیم بدلنے کا مطالبہ کردیا۔ تجزیہ کاروں کا...
کراچی ایران ، امریکا مذاکرات منگل کو ہوں گے ، ٹرمپ کے بیان پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں حامد میر نے کہا...
لاہور پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز وقفے کے بعد آج دوبارہ منعقد ہوگا سپیکر ملک محمد احمد خان صدارت کریں گے۔
کراچی سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بیانات کے حوالے سے فریقین وقتی وقفہ اختیار کریں، سابق...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے راشن میں ماہانہ لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کے الزامات پر انکوائری شروع نہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف تحقیقات کا آغاز ، وزیراعظم کی FIA کو بعض آئل...