پاکستان کسٹمزسروس کے 20 افسران 122ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستانی بیو روکریسی کےبی ایس-20 گریڈ کے افسران کے لئے 122ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کا انعقاد 13 جنوری سے 16 مئی 2025 تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (NSPP) لاہور میں ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کسٹمز سروس کے بی ایس-20 افسران کے نام سینارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کئے جانے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق درج ذیل افسران کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ اپنی رضامندی یا عدم رضامندی تحریری طور پر 2 دسمبر 2024 تک بورڈ کو مطلع کریں۔ اگر مقررہ تاریخ تک کوئی جواب موصول نہ ہوا تو یہ سمجھا جائے گا کہ متعلقہ افسر نامزدگی کے لئے دستیاب اور رضامند ہیں۔ افسران سے درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ بھی بورڈ کو ارسال کریں۔ نامزد افسران میں راشد حبیب خان (کلکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن-1، کراچی) ، محمد ثاقف سعید (چیف ایڈمن پول، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد) ، امجد الرحمٰن (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور) ، حسن ثاقب شیخ (چیف کلکٹر، چیف کلیکٹر آف کسٹمز ایئرپورٹس، اسلام آباد) ، مسز منیزہ مجید (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیویشن، لاہور) ،مسز عظمت طاہرہ (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پی سی اے (سنٹرل)، لاہور) ، مسز صائمہ آفتاب (کلکٹر، کلیکٹریٹ آف آئی او سی او، لاہور)، عثمان باجوہ (چیف ایڈمن پول، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد) ،خواجہ خنیم نعیم (چیف کلکٹر آف کسٹمز (او پی ایس)، اپریزمنٹ (نارتھ)، کسٹمز ہاؤس، پشاور) ، باسط مقصود عباسی (چیف کلکٹر، چیف کلیکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ، اسلام آباد) ، مسز سعدیہ منیب (کلکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (اپیلز)، لاہور)، عبد الواحد مروت (ممبر ٹیکنیکل، کسٹمز اپیلیٹ ٹریبیونل، بینچ-1، اسلام آباد) ، سید فواد علی شاہ (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی) ،مسعود احمد (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، ایف بی آر، کراچی)، فیاض رسول (چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد) ، ثناء اللہ ابڑو (ڈائریکٹر، ڈی سی آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز (ڈیجیٹلائزیشن)، کراچی)، مسز نعیمہ بطول (چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد، تعینات کراچی) ، محمد سلیم میمن (کلکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (ایڈجیوڈیکیشن)، کوئٹہ) ، محمد عامر طاہین (چیف ایڈمن پول، ایف بی آر ہیڈکوارٹر، اسلام آباد) ، یوسف حیدر اورکزئی (ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف سی بی سی ایم، اسلام آباد) شامل ہیں ۔ یہ اعلامیہ زاکر حسین سیکنڈ سیکرٹری (M/HR.C-1) کی جانب سے جاری کیا گیا۔