گورنرراج کا خدشہ‘گنڈاپورکی ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت

30 نومبر ، 2024

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گندا پور نے صوبے میں گورنر راج کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل سے مشاورت مکمل کرلی‘ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ صوبے میں آئین کے تحت گورنرراج نافذ نہیں ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خدشے کے پیش نظر علی امین گنڈا پور نے ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت کی‘ایڈووکیٹ جنرل نےکے پی میں گورنر راج کا نفاذ خارج ازامکان قراردے دیا اور کہا آئین کے تحت نافذ نہیں ہوسکتا۔