ن لیگ نےPTI پر پابندی کی ایک اور قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

30 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے پیش کی،جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افرا تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی اس پر زورمذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرائو کیا،پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، کے پی کے وزیر اعلیٰ نے دوبار وفاق پر لشکر کشی کی وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اسلحہ سے لیس کےپی پولیس ٹیئر گیس شل اور سرکاری مشینری استعمال میں لائی گئی۔