کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے،بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے،بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کے لئے جان دینے کو تیار تھیں ،سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے، اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کو رکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں ناکامی کے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے ،فیصل واوڈا نےکہا گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔یہ سات عورتوں کا گینگ ہے،میں بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی کہ بشریٰ بی بی ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں،فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا ۔ بشریٰ بی بی نے بانی کے قریبی لوگوں کو ان سے الگ کردیا۔ نمائندہ جیو نیوز، حیدر شیرازی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اسلام آبادF8 سے اپنی مرضی سے کے پی کے کی طرف گئیں،جس وقت وہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا ہمیں پیچھے ہٹ جانا چاہئے،لیکن تب تک وقت گزر چکا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ آپ ڈی چوک نہیں بلکہ پریشر ڈالنے کے لئے سنگجانی تک رکیں۔اب پارٹی کی مرکزی قیادت یہ سمجھتی ہے یہ جو نقصان ہوا ہے اس سے نکلنے کے لئے اگلے دس دن تک سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری رہے گا۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی جب سے ضمانت پر رہا ہوکرجیل سے باہر آئی ہیں ان پر تنقید ہورہی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔سارے فیصلے خود لیتی ہیں ان کے سامنے پی ٹی آئی قیادت بے بس ہوگئی ہے۔
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصافکے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ذرائع کا...
اسلام آباد گورنر سٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا سٹیٹ بینک کا ڈسکائونٹ/انٹرسٹ...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
اسلام آبادریونیو ڈویژنکے وفاقی سیکرٹری اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...