اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 21کے افسر سید عطا ء الرحمن کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ۔یہ عہدہ خالی ہو نے کی وجہ سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد کیسز زیر التوا چلے آرہے تھے۔ بریگیڈ ئر قاسم محمود چیف آف سٹاف NDMA،عبدالحمید انور فنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ مقرر ، صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محمد وقاص خان کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس ، عدنان حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP سندھ ، عمر منہاس اورحافظ محمد روحیل سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات ،جوائنٹ سیکرٹری اثاثہ جات ریکوری یونٹ، کابینہ ڈویژن عبدالحمید انور کو تبدیل کرکےفنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ کینٹ مقرر کیا گیا۔عبدالحمید انور کی تقرری 4 سال یا ریٹائرمنٹ تک کیلئے کی گئی ۔بریگیڈ ئر سید قاسم محمود کو وزیر اعظم کی منظوری سےسکانمنٹ پر این ڈی ایم اے کا چیف آف سٹاف مقرر کیاگیا ۔سندھ حکومت میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد مرید رحیمون کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایوانِ صدر اور آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ انیس کے افسر محمد وقاص خان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس کی گئی ہیں۔ آفس سپر نڈنٹ میونسپل کا ر پوریشن ملیر کراچی عدنان حسین کو ڈیپوٹیشن پراسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ایف آئی اے سید دلدار حسین کو تبدیل کرکے ان کی خدمات محکمہٴ پولیس، گلگت بلتستان حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد حسین کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ وہ نیب کے افسر ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن عمر منہاس کو تبدیل کر کے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حافظ محمد روحیل کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پرسیکشن افسر وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کی منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ اٹھارہ کی افسر مس زوحا شاکر کو یکم جنوری2025سے31دسمبر2026تک کیلئے اسٹڈی رخصت دی گئی ہے۔ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر یں گی۔پاس کے گریڈ 18 کے افسرجاوید نبی کی رخصت منسوخ کرکے انہیں سندھ حکومت میں ہی تعینات رکھاگیا ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آ باد چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کی کاروائی جمعہ کو آخری اورچوتھے...
انصار عباسی اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
اسلام آبادپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ...
اسلام آبادایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اس نے تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز پہلے جائزہ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، کامیاب مذاکرات سے...