اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کے معاملے پر وزیر اعظم کو سمری ارسال کرے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی یا نہیں۔دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں ، جلدی پہنچ جائے گی۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے وفد میں کوئی نہیں تھا ، پہلے انوشہ رحمن کا بتایاگیا اب وہ نہیں جا رہیں ، پھر عرفان صدیقی کا بتایا گیالیکن اب پتہ چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں ، ویزا ابھی نہیں ہوا ، آفیشل ویزا چاہئے۔ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث آواز سنائی نہ دینے پر ۔ فاضل جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کردوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟ جسٹس سردار اعجاز نے امریکی وکیل سمتھ سے استفسار کیاکہ سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے؟ ا سمتھ نے کہا کہ اس موقع پر دورہ کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے وضاحت طلب کر تےہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
لاہور وزیر اعلیٰ ّپنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...
اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ہفتے کے روز...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...