کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جنگ )یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی یورپ کے لیے عائد پروازوں پر پابندی ختم کردی‘ ایاسا کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔ ایاسانے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او( تھرڈکنٹری آپریٹرز )اتھورائزیشن جاری کردیا ۔ ایاساترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میںکہاہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد مکمل بحال ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستانی حکام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ویلڈن کہا‘یورپی سفیر کا کہناتھاکہ پروازیں معطل کرنے کی طرح پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی سیاسی نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیاہے‘ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی ‘ سب سے پہلے پیرس کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اوریہ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا‘اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج تاریخی دن ہے’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بھی آسانی ہوگی‘یورپ کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہوجائے گا‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پابندی ختم ہونے پر وزیر ہوا بازی خواجہ آصف اور ان کی پوری ایوی ایشن/پی آئی اے ٹیم کوخصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاموشی سے محنت کرو‘ تمہاری کامیابی خودبولے گی‘الحمدللہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری اورقوم کے لیے قابل فخر لمحہ ہے‘پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے‘اس سے یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئرلائن پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے‘ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی‘سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم۔سیاسی امور،رانا...
کراچیمصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے والد نے ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
ڈیرہ غا زیخان پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیے، ڈیرہ غازیخان کی تحصیل...
لاہور وزیراعلیٰ پنجابمریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف...
اسلام آباد پاکستان کسٹمز سروس کے تبدیل کئے گئے افسران کوسبکدوش کرنے کا حکم ، پہلے ہی اپنے چارج چھوڑ نے والے...