کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں ) نوشکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کردیا، لیویز کی چیک پوسٹ اور کیمپ نذر آتش کردیا، 6 مزدوروں کو ساتھ لے گئے، مسلح افراد نے زرین جنگل میں حملہ کیا، اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا، سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ اور تعمیراتی کیمپ پر حملہ کردیا اور وہاں موجود لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے کیمپ کو نذر آتش کردیا ۔ حکام کے مطابق مسلح افراد چھ مزدوروں ، لیویز اہلکاروں کی تین رائفلز بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے مزدوروں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی امریکا نے خلیجی ممالک کو 17 ارب ڈالر کے مزید میزائل فروخت کر دیے۔ ایران جنگ کے بعد دفاعی ذخائر پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں امیدواروں کے...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں کامیابی کے باوجود امن کا...
کراچی پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ...
اسلام آباد سینیٹ میں اقبال اکیڈمی آرڈیننس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے...
اسلام آباد اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ جاری جنگ کے بعد اسرائیل، بھارت، متحدہ عرب امارات اور...
اسلام آباد فضول مقدمہ بازی کا خاتمہ: فنانس بل 27-2026 میں ’’اسکروٹنی کمیٹی‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ، ٹاسک فورس کی...