کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “میں گفتگو کرتےہوئے ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں،بشریٰ بی بی کو نہیں پتہ تھا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لئے کیسے پہنچے،بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں ،سیکریٹر ی اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزراپر ہونی چاہئے،اگر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی ہوجاتی تو یہ دوسرا قدم نہ اٹھاتے، مشیر وزیراعظم سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دارالحکومت پر مسلح ہوکر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔اسلام آباد میں مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی کی گئی۔ مسلح افراد کس مقصد کے لئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں۔بشریٰ بی بی تک بیرسٹر گوہر کا پیغام پہنچایا گیا۔پیغام تھا بانی سنگجانی میں دھرنے پر راضی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا میری بانی سے بات کرائیں۔بانی کہہ دیں تو وہ مان جائیں گی۔بیرسٹر گوہر سے بات ہوسکتی تھی تو بشریٰ بی بی سے بھی ممکن تھی۔ بشریٰ بی بی احتجاج سے جانا نہیں چاہتی تھیں۔گاڑ ی پر کیمیکل پھینکا جس سے شیشہ دھندلا ہوگیا۔اس لئے بشریٰ بی بی کو گاڑی بدلنی پڑی۔بشریٰ بی بی نے کہا بانی کا حکم ہے ڈی چوک پہنچنا ہے۔مشال یوسف زئی نے مزید کہا کہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے ابھی تک کسی سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ سب پروپیگنڈا ہے۔
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے۔...
اسلام آباد پاور ڈویژن کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے 31 مارچ 2025...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات...
اسلام آباد/نئی دہلی ہندوستان نے پاکستانی ایئر لائنز کے ذریعہ چلائی جانے والی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود...
کراچی خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ شہید...
اسلام آباد پاکستان موجودہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں غیر ملکی کمرشل قرضوں کے لیے مقرر کردہ 3.77 ارب ڈالر کے...
انصار عباسیاسلام آباد:… عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر...