اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کئی مظاہرین نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ہمیں پیسے دے کر ساتھ لایا گیا تھا ،پارٹی کے لیڈر ہمیں چھوڑ کر بھا گ گئے ،پولیس نے ان انکشافات کو زیر دفعہ 161بیانات کا حصہ بنا دیا ہے جن کی مجسٹریٹ کے رو برو تصدیق ہونا ضروری ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق بڑی تعداد کا پی ٹی آئی سے نظریاتی وابستگی سے انکار، خود کو غریب ا ور لاچار قرار دیا،سجاد نامی شخص نے بتایا ہے کہ ہمیں 50 ہزار روپے دئیے گئے تھے اور دھرنا دینے کا وعدہ لیا گیا تھا ، پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا گیا،خورشید محمد اعوان نے بتایا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آ رہا تھا اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا، گاڑی میں بیٹھ کر پریشان ہو گیا کیونکہ ان کے حلیے عجیب و غریب تھے، ان کے پاس ڈنڈے، پتھر اور اسلحہ تھا،پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے،ٹول پلازہ پرپہنچنے پر شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، میں نے بہت مشکل سے جان بچائی، رئیس محمد نے پولیس کو بتایا کہ میں تھر کا رہنے والا ہوں اور ہوٹل پرکام کرتا ہوں، پی ٹی آئی والے آئے اور کہا کہ ہمارے بندوں کو کھانا دو،میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو انہوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور بھاگ گئے اور پولیس مجھے پکڑ کر لے گئی،ایاز نامی شخص نے بتایا کہ میں ایبٹ آباد کا رہنے والا ہوں، مجھے پی ٹی آئی والے احتجاج میں لے کر آئے مجھے کہا گیا کہ آپ کو اسلام آباد میں سب کچھ ملے گا، ہمیں یہاں لا کر وہ بھاگ گئے اور پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں سے ایک بڑی تعداد میں پی ٹی آئی سے نظریاتی وابستگی سے انکار کرتے ہوئے اپنے آپ کو غریب، مجبورا ور لاچار قرار دیا اور کہا کہ ہم لالچ کی نظر ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ ہی ہمار امحافظ ہے ۔
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آبادوفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور قانون سازی کے عمل میں درپیش...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہناہےکہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیارکرلی گئی ہے ‘رپورٹ...
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ آج...