لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر تے ہوئے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی-وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز سےاتفاق کیا گیا،موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی،سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، -وزیراعلی نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار اور انکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک اور حقِ خودارادیت کاحامی رہے گا فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح ؒکے اصولی مؤقف کی عکاس ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضروررنگ لائے گی ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...