پاکستان کسٹمزسروس کے 20 افسران 122ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستانی بیو روکریسی کےبی ایس-20 گریڈ کے افسران کے لئے 122ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کا انعقاد 13 جنوری سے 16 مئی 2025 تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (NSPP) لاہور میں ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کسٹمز سروس کے بی ایس-20 افسران کے نام سینارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کئے جانے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق درج ذیل افسران کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ اپنی رضامندی یا عدم رضامندی تحریری طور پر 2 دسمبر 2024 تک بورڈ کو مطلع کریں۔ اگر مقررہ تاریخ تک کوئی جواب موصول نہ ہوا تو یہ سمجھا جائے گا کہ متعلقہ افسر نامزدگی کے لئے دستیاب اور رضامند ہیں۔