اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کے معاملے پر وزیر اعظم کو سمری ارسال کرے تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی یا نہیں۔دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں ، جلدی پہنچ جائے گی۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے وفد میں کوئی نہیں تھا ، پہلے انوشہ رحمن کا بتایاگیا اب وہ نہیں جا رہیں ، پھر عرفان صدیقی کا بتایا گیالیکن اب پتہ چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں ، ویزا ابھی نہیں ہوا ، آفیشل ویزا چاہئے۔ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث آواز سنائی نہ دینے پر ۔ فاضل جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کردوں کہ عدالت میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟ جسٹس سردار اعجاز نے امریکی وکیل سمتھ سے استفسار کیاکہ سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے؟ ا سمتھ نے کہا کہ اس موقع پر دورہ کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے وضاحت طلب کر تےہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اپنی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹیجک...
اسلام آبادآئی ایم ایف نے پاکستان کے درآمدی و برآمدی نظام میں مجموعی طور پر 2,662 نان ٹیرف رکاوٹوں NTBs کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن، بھارتی...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری کو وزارتِ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیرامریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کے لیے سرگرم،پاک فوج سربراہ مذاکرات کو مکمل طور پر...
لاہور،گجرات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جرائم کی شرح میں اضافہ شرمناک، سُستی کی گنجائش...
لاہوراحتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نےصاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی صاحبزادی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں امریکہ ۔ایران ممکنہ مذاکرات کیلئے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر...