اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریئر آٹھویں عسکری مشقوں کے شرکا ءسے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو مشقوں کے سکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا، پاکستان اور چین مشترکہ واریر 8 مشقوں کا انعقاد 19 نومبر کو کیا گیا تھا، 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ آٹھویں جوائنٹ مشقیں دو طرفہ بنیادوں پر سالانہ منعقد کی جاتی ہیں، نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم۔سیاسی امور،رانا...
کراچیمصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے والد نے ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے ارمغان کو سزا دینے کا...
اسلام آباد سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
ڈیرہ غا زیخان پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیے، ڈیرہ غازیخان کی تحصیل...
لاہور وزیراعلیٰ پنجابمریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف...
اسلام آباد پاکستان کسٹمز سروس کے تبدیل کئے گئے افسران کوسبکدوش کرنے کا حکم ، پہلے ہی اپنے چارج چھوڑ نے والے...