سید عطا ء الرحمٰن کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اضافی چارج تفویض

30 نومبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 21کے افسر سید عطا ء الرحمن کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ۔یہ عہدہ خالی ہو نے کی وجہ سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد کیسز زیر التوا چلے آرہے تھے۔ بریگیڈ ئر قاسم محمود چیف آف سٹاف NDMA،عبدالحمید انور فنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ مقرر ، صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محمد وقاص خان کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس ، عدنان حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP سندھ ، عمر منہاس اورحافظ محمد روحیل سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات ،جوائنٹ سیکرٹری اثاثہ جات ریکوری یونٹ، کابینہ ڈویژن عبدالحمید انور کو تبدیل کرکےفنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ کینٹ مقرر کیا گیا۔عبدالحمید انور کی تقرری 4 سال یا ریٹائرمنٹ تک کیلئے کی گئی ۔بریگیڈ ئر سید قاسم محمود کو وزیر اعظم کی منظوری سےسکانمنٹ پر این ڈی ایم اے کا چیف آف سٹاف مقرر کیاگیا ۔