لودھراں، طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم سکول پرنسپل کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ

30 نومبر ، 2024

لودھراں (نمائندہ جنگ) ساتویں جماعت کی طالبہ سےمبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار نجی سکول کے پرنسپل ارشد کا پولیس نے پانچ روزہریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے 9ماہ قبل ساتویں جماعت کی طالبہ کو سکول کی صفائی کرنے کے بہانےچھٹی کے بعد روک کر اپنے آفس میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔