اتائی کے غلط انجکشن سے خاتون کا بازو ضائع

30 نومبر ، 2024

کہروڑپکا(نامہ نگار)کہروڑپکا کے نواحی علاقے حاصل والا میں جنید نامی اتائی کی غفلت سے بیبل مائی نامی خاتون کی زندگی شدید خطرے میں پڑ گئی، اتائی جنید نے بیبل مائی کو ڈلیوری کے بعد درد ختم کرنے کے لیے انجکشن لگایا، جو خطرناک انفیکشن کا باعث بنا، متاثرہ خاتون کے بازو میں انفیکشن اس حد تک پھیل گیا کہ ڈاکٹروں نے بازو کاٹنے کا مشورہ دے دیا۔