گڑھاموڑ ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے باہر طالب علم پر تشدد

30 نومبر ، 2024

گڑھاموڑ (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے باہر طالب علم پر تشدد، پولیس کارروائی شروع، چھٹی کے وقت ہائیر سیکنڈری سکول گڑھا موڑ کے مین گیٹ سے نکلتے ہی دہم جماعت کے طالب علم باسط علی زبیر پر نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے تشدد کر کے اسے بے ہوش کر دیا، 15 کال پر پولیس نے طالب علم کو آر ایچ سی گڑھا موڑ شفٹ کیا اور کاروائی شروع کر دی۔