اسلام آباد (فاروق اقدس، ماریانہ بابر) اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں،حکومت کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ، پاکستان اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیمیں چیمپئن ٹرافی میں شرکت کریں گی، ہم سمجھتے ہیں کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے،ہم نے یہی بات آئی سی سی سے کہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر کوئی ویزا اجراء یا سفر کی ممانعت نہیں تاہم کچھ پابندیاں ضرور ہیں جن پر بات چیت جاری ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران مشہد کو دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے احتجاج کے دوران گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران کے دورے کے دوران وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کرینگے وہ مشرق وسطی میں علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی مخاصمتوں پر پاکستان کے تحفظات کا اعادہ کرینگے۔انہوں نے کہا پاکستان لبنان میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداد پر عملدرآمد کا کہتا ہے، ہم لبنان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یہ جنگ بندی تنائو میں کمی اور خطے میں ایک بڑے تنازع سے بچنے کیلئے اہم قدم ہے، ہم غزہ میں نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں چار شہریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کے باعث کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
اسلام آباد وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آباد امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی...
ملتان آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے...
لاہور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 84ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔...