اسلام آباد،ملتان(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر)ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 30اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13 فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 5.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3.34 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.65 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں 1.13 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.53 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.91 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.69 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.20 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0.93 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دال چنا کی قیمتوں میں 1.60 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.53 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 1.38 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 3.78فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.25 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.59 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.15 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اسلام آباد وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آباد امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی...
ملتان آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے...
لاہور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 84ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔...