IMTسپکیٹرم اجراء ، آئندہ برس اپریل میں نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپکیٹرم کے اجراء کےلیے آئندہ برس اپریل میں نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس حوالے سے امریکی کنسلٹنٹ کمپنی این ای آراے کی جانب سے اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور مختلف معاملات زیر غور لائے گئے، یہ فرم پیپرا رولز اور ای پیڈز کے تحت پی ٹی اے نے نومبر میں ہائیر کی ہےتاکہ پاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لیاجاسکے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشارت کر کے پالیسی سفارشات تیار کی جائیں ،وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت رابطوں کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے، آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کے معاملات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری وزارت قانون اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی، اس موقع پروزیر خزانہ نے ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل انضمام کواہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے اسے ملک کی اقتصادی تبدیلی کیلئے اہم جزو قرار دیا، حکومت رابطوں کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے،سپیکٹرم نیلامی کا عمل آئندہ سال اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔