وہاڑی: پولیس، ریسکیو اور سپیشل برانچ کے ملازمین پر مشتمل جعلی کسٹم ٹیم گرفتار

30 نومبر ، 2024

وہاڑی (نمائندہ جنگ) پولیس، ریسکیو اور سپیشل برانچ کے ملازمین پر مشتمل جعلی کسٹم ٹیم گرفتار، پولیس تھانہ سٹی وہاڑی میں ڈرائیور کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے رائو اقبال نے پیپلز کالونی کے رہائشی ریسکیو 1122 کے ڈرائیور محمد افتخار اور سپیشل برانچ کے دو ملازمین کے ہمراہ جعلی کسٹم افسر بن کر 74 لمے والا میں موجود کریانہ سٹور سے نقدی اور ساڑھے تین لاکھ سے زائد مالیتی سگریٹ نان کسٹم پیڈ کے بہانے ضبط کر لیے، اہل علاقہ کو شک ہوا تو انہوں نے فوری طور پر 15 پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے جعلی کسٹم ٹیم کو گرفتار کرادیا۔