جہانیاں ،خاتون گٹر میں گر کر جاں بحق

30 نومبر ، 2024

جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)ٹھٹھ صادق آباد کے رہائشی غلام سرور کی بیوی کرم الہٰی بھی دعوت ولیمہ میں شرکت کی غرض دیگر عورتوں کے ساتھ شادی والے گھر جا رہی تھی گلی میں بنی سیوریج کے گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے سے 50 سالہ خاتون کرم الٰہی گٹر کے اندر گر کر شدید زخمی ہوگئی، ، شدید زخمی خاتون کو فوری طور پر مقامی ہیلتھ سنٹر لیجایا گیا جہاں حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا،جو راستے میں دم توڑ گئی،خاتون6 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔