کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت پنجاب کی2033 ضلعی عدالتوں میں 92 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹا دیئے گئے

30 نومبر ، 2024

لاہور(خبرنگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ضلعی عدلیہ کیلئے وضع کردہ کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت پنجاب کی 2033 ضلعی عدالتوں میں 92 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کیس مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر تمام ضلعی عدالتوں میں تاریخ وار کاز لسٹ اور مقدمات سے متعلق تفصیلات بھی آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔