ہم آمرانہ ریاست ہیں،پاکستان عملی طو رپر بند گلی میں چلا گیا ،تجزیہ کار

30 نومبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال یہ سیاسی جماعت نہیں، فتنہ ہے، وزیراعظم کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید۔سخت ایکشن یا افہام و تفہیم؟ حکومت کو اس وقت کون سا راستہ اپنانا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاراعزاز سید نےکہا کہ پاکستان عملی طو رپر بند گلی میں چلا گیا ہے۔ہم آمرانہ ریاست ہیں۔وزیراعظم نے جو پابندی عائد کرنے کی بات کی پیچھے ایک پوری سوچ ہے، تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ جو ملک دنیا کوسرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے۔ وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سخت ایکشن لینے جارہا ہے۔