ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

30 نومبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، مظہر لنگڑا ڈکیتی، رابری، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں سمیت درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، خان ویلج میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر صبح 5 بجے کے قریب   ریڈ کیا گیا، تو ملزمان اوپر چھتوں پر چڑھ گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اسی دوران 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے چھتوں سے فرار ہو گئے، جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم سے 30 بور کا پسٹل برآمد ہواہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر لنگڑا کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، رابری، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں سمیت درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ہلاک ڈاکو اس سے قبل تھانہ صدر جلالپور پیر والا کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران بھی زخمی ہو چکا ہے۔علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچےمقدمہ تھانہ گلگشت میں درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔