کراچی (ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطینی کے پائیدار حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے،پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے خودمختاری کے حق کی حمایت کرتی رہے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطینی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ غزہ میں جاری مظالم بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ غزہ میں فوری طور غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کرکے قابض فوج کو باہر نکالا جائے، غزہ میں محصورجنگ متاثر عوام کے لیے غیرمشروط طور امدادی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔عالمی برادری مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق و امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے، ہم ایک بار پھر پاکستان کے تاریخی موقف کو دہراتے ہوئے دو ریاستی حل کی جانب بڑ ھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سرینگر بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرکے کٹھوعہ اور بارہمولہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں...
تریپولیلیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایلون مسک پینٹاگون کے آڈٹ کے دوران اربوں ڈالر کی...
میکسیکو سٹی میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورزسمیت 41افراد ہلاک...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ...
شجاع آباد موضع رسول پور کے قریب نہر میں 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے بعد شگاف کو پر کر...
نیویارک امریکہ میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹیں بند کر دی گئیں...
کراچیسری لنکا میں ایک بندر گرڈ سٹیشن میں گھس گیا جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ...