کراچی (ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطینی کے پائیدار حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے،پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے خودمختاری کے حق کی حمایت کرتی رہے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطینی حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ غزہ میں جاری مظالم بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ غزہ میں فوری طور غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کرکے قابض فوج کو باہر نکالا جائے، غزہ میں محصورجنگ متاثر عوام کے لیے غیرمشروط طور امدادی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔عالمی برادری مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق و امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے، ہم ایک بار پھر پاکستان کے تاریخی موقف کو دہراتے ہوئے دو ریاستی حل کی جانب بڑ ھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آباد امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی...
ملتان آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے...
لاہور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 84ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔...