26 کالج اساتذہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تین ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

30 نومبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے 26 کالج اساتذہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تین کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کےاحکامات جاری کیے ہیں، یہ تعیناتیاں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز اور ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کالجز میں کی گئیں ہیں ان دفاتر میں پہلے سے عارضی طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے تھے،اب ان کو ہٹا کر ان کی خدمات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں ۔