لاہور (کورٹ رپورٹر، جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے اور سکولوں، دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹاؤن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹے گئے ہیں، اطلاعات ہیں یہ تمام درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں، اگر درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، عدالت نے اس سلسلے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کر لیا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایکشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے کمیشن ممبران کو درخواست میں فریق بنانے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن واپس لیں ورنہ درخواست گزار کو اندر کر دیں گے، عدالت نے 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔عدالت نے کہا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر کے تبادلے نہیں کریں گے معاملات درست نہیں ہوں گے، ٹرانسپورٹ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے جس میں تمام ڈیٹا موجود ہو۔عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ سکولوں اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ٹبہ سلطان پور ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے چوک میتلا میں بہاولپور روڈ پر رکن پور کے قریب تیز رفتار کار اور...
جنیوااسرائیلی فوج نے اکتوبر2023سےد سمبر 2025تک غزہ میں 38000سےزائدخواتین اوربچیوں کوشہید کیاجن میں 16000بچیاں اور...
کراچیپاکستان سے حج 2026 آپریشن کا اغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز پی ایف 7700رات گئے کراچی سے عازمین حج...
ملتان سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے قبضے میں لیکر تحقیقات شروع...
ملتان اندھے قتل کا معمہ حل، پانچ ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے...
کراچی جے ڈی وینس کے دورہ اسلام آباد کے بعد پاکستان میں AI میمز کی بھرمار، سوشل میڈیا پر نائب امریکی صدر کی...
لندن سفیر کی سیکورٹی کلیئرنس پرتنازع،برطانوی وزیراعظم سےاستعفیٰ کے مطالبات، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو...
اسلام آباد امریکی ، ایرانی سربراہوں کی اسلام آباد موجودگی ،خطے میں تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی پیش رفت ہو گی۔...