لاہور (کورٹ رپورٹر، جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے اور سکولوں، دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹاؤن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹے گئے ہیں، اطلاعات ہیں یہ تمام درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں، اگر درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، عدالت نے اس سلسلے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کر لیا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایکشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے کمیشن ممبران کو درخواست میں فریق بنانے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن واپس لیں ورنہ درخواست گزار کو اندر کر دیں گے، عدالت نے 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔عدالت نے کہا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر کے تبادلے نہیں کریں گے معاملات درست نہیں ہوں گے، ٹرانسپورٹ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے جس میں تمام ڈیٹا موجود ہو۔عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ سکولوں اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے گٹھ جوڑ سے قیمتوں کا تعین ، مارکیٹ اجارہ داری اور گمراہ کن تشہیر کے...
راولپنڈی باخبر زرائع کے مطابق ضلع کونسل راولپنڈی کی کروڑوں روپے کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف...
اسلام آباد سعودی امدادی پلیٹ فارم کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کو دی گئی مالی امداد کی مجموعی...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کو وزارت داخلہ...
تہران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےامریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی...
کراچی علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے اتوار کی صبح اسکردو ہی پرواز پی اے 481 نے ٹیک اف کیا ہی تھا کہ طیارے سے...
کراچی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دو روز میں 138فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہداء میں 30کے قریب...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ نے افسران اور دیگر عملہ کی طرف سے دفتری اوقات...