وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی جیلوں میں سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ تعینات

30 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی فلاح کیلئے جیل سائیکالوجسٹ کے ایس او پیز جاری کر دئیے۔جیل سائیکالوجسٹ ہر قیدی کے جرم، کریمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین اور علاج کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں سینیئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ تعینات کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کیا جائیگا جہاں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ، تشخیص اور مشاورت ہوگی۔یونیفارم پالیسی کے تحت کارکردگی جانچنے کیلئے ایس او پیز کے مطابق جیل آمد کے 24 گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہر قیدی کا معائنہ کریگا اور ہر قیدی کے جرم، کریمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین دئیے گئے پرفارماز کے مطابق کرے گا۔