کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی کراچی میں تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا نے یو اے ای کا قومی دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا، طلبا نے یو اے ای کے قومی دن پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کی۔ طلبا نے یو اے ای کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور ترانہ بھی پڑھا گیا۔ کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں بھی یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات جاری ہیں، لاٹکانہ کے شیخ زائد اسپتال میں بھی یو اے ای کے قومی دن کی تقریب ہوئی، ڈاکٹرز اور مریضوں نے ساتھ مل کر یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائیں، اسپتال کو مختلف رنگ کی لائٹوں سے سجایا گیا تھا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔ یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونا اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسلام آباد وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آباد امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی...
ملتان آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے...
لاہور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 84ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔...