جمہوری اقدار کی پاسداری تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ،لیاقت بلوچ

30 نومبر ، 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل پاکستان ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر سیاسی، جمہوری جماعت اور ہر فرد کو بھی آئینی جمہوری بنیادی حقوق کے تحت پُرامن احتجاج کا حق ہے۔ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری تمام اسٹیک ہولڈرز کی قومی ذمہ داری ہے ۔ کریک ڈاؤن کے بعد یہ المناک پہلو اُبھرا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بےاطمینانی اور قیادت پر بےاعتمادی پیدا ہوئی۔ انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا ضلع کرم کی تحصیلوں سدہ اور پارہ چنار میں قبائلی، فرقہ وارانہ محاذ آرائی کی پرانی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں کی نئی صف بندی کے تناظر میں اسلحہ و گولہ بارود، اقتصادی تعلق اور پابندیاں، دہشت گردی کا پھیلاؤ، دہشت گردی کے لیے موجود افراد کی سرپرستی کا شرمناک سلسلہ جاری ہے۔