لکی مروت ،دہشتگردوں کا تھانہ پیزو پر حملہ ،پولیس اہلکار شہید

02 دسمبر ، 2024

مروت(صباح نیوز)لکی مروت کے تھانہ پیزو پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیزو پر حملہ رات گئے دو اطراف سے کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکار کرامت اللہ کو ابتدا ہی میں سنائپرکی گولی سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اورتقریبا ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جس کے بعد حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرلیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی لکی مروت میں پنجاب میں تعینات پولیس سب انسپیکٹر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔