اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل سے جوڑتے ہوئے ان پر طنز کیا ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، صیہونی/اسرائیل اپنے پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو بچانے نکل پڑے۔ زیک گولڈ سمتھ نے گزشتہ روز ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔ زیک نے لکھا کہ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے کچھ بھی کریں گے اور اس وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے۔ زیک گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت بانی پی ٹی آئی اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...