اسلام آ باد( مانیٹر نگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا۔نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔پیسے نہیں، عزت اور وقار عزیز ہے: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان نے مؤقف واضح کر دیایہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بھی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے پارٹنر شپ فارمولے پر غور کر رہا ہے اور آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا ہے، فارمولے کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا معاملہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...